تعلق داری کا معاہدہ

میری آواز سنو‘‘ سے منسلک رہنے کے عمومی اصول

 

میری آواز سنو‘‘ ایک ایسا فورم ہے جو دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے کھلا ہے اور انہیں اس پر خوش آمدید کہتا ہے ۔ ’’میری آواز سنو‘‘بچوں کے حقوق کے کنونشن کے اصولوں کی روشنی میں کام کر رہا ہے ۔ ہمارے استعمال کی متنوع بنیاد کی وجہ سے ’’میری آواز سنو‘‘کا مقصد ایک ایسے ماحول کو جنم دینا ہے جس میں نوجوان اپنے آپ کو بہتر محسوس کر سکیں چاہے ان کی قومیت، جنس، ثقافتی پس منظر، مذہب، جنسی معلومات اور سیاسی رجحان کچھ بھی ہو ۔ 

 

مثبت پن، کشادگی، عزت، شراکت، مکالمہ ، تعاون اور تعمیرّّمیر ی آواز سنوٗکی اولین اقدار ہیں ۔

 

ّّمیر ی آواز سنو  ٗٗنوجوان طبقے کی جانب سے مختلف موضوعات پر اظہار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ سیاست اور پالیسی عالمی سطح پربحث کا اہم حصہ ہیں ۔

 

ہم یقین رکھتے ہیں کہ جارحیت، تذلیل، اور سیاسی حملہ آرائی تمام افراد پر مشتمل کمیونٹی کے خیالات کے لیے برداشت کے لیے مدد گار ثابت نہیں ہوتے

۔ اس لیے آپ کو سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماوں پر الزامات لگانے یا ان کی حمایت یا ان کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ۔ اسی طرح بہت سے ملکوں نے سیاسی مواد کے لیے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کی پابندی ا ٓپ پر لازم ہے ۔

 

 

تمام تر دوسری پابندیوں کے علاوہ آپ کوسائٹ استعمال کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کاخیال رکھنا چاہیے:

  • ۔ آپ کا مواد اپنی شہرت یا پیسے جمع کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے
  • ۔ آپ کا مواد نقصان دہ رویے اور رجحان کو پیدا نہ کرے
  • ۔ آپ کا مواد آپ کو غیر محفوظ نہ بنائے
  • ۔ آ پ کا مواد امتیازی، نسلی، نفرت انگیز، جنسی، گستاخانہ یا پروپیگنڈا نہ ہو
  • ۔ آپ کا مواد کسی فرد، گروہ، حکومت، ملک ، مذہب یا مسلک کی بد نامی، تضحیک یا اس کے خلاف اشتعال پر مشتمل نہ ہو
  • ۔ آپ کا مواد کسی فرد، گروہ، حکومت، مذہب یا مسلک کے بارے میں عمومی تاثر پیدا نہ کرتا ہو ۔
  • ۔ آپ کا مواد کسی فرد، گروہ، حکومت ، مذہب یا مسلک کے خلاف الزامات پر مبنی ہو ۔
  • ۔ اگر آپ ایسی معلومات فراہم کر رہے ہیں جو پہلے سے لوگوں کے علم میں ہو ں تو وہ حقیقت پر مبنی ہو
  • ۔ آپ کے مواد میں حقائق، واقعات، حالات ، اعمال یا اعداد و شمار کے ذراءع صحت مند انہ اور مصدقہ ہوں ۔

 

Tags