ہر روز زندگی ہمیں بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں ہیں جوہمیں غور و فکر اور ترقی کے لیے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
ہم مشکلات سے گزر کر یا گزرتے ہوئے اپنے تجربات دوسروں کو بتا کر ان کی زندگی میں آرام لا سکتے ہیں اور انہیں احساس دلا سکتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
ہم نے جن سے سیکھا اور زندگی بھر جن کی مدد کی اس پر ہم اپنی خوشی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔
یاد رہے اگر آپ اپنے آپ کویا اپنے دوست کو غیر محفوظ، پریشان یا فکر مند سمجھتے ہیں تو اس سلسلے میں کسی سے بات کریں جیسے آپ کے والدین، استاد، قریبی دوست، بڑا بہن یا بھائی یا پھر چائلڈ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
آپ تنہا نہیں ہیں اور اپنے ڈر ، تشویش اور سوالات کو اپنی حد تک نہ رکھیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس بارے میں دوسرے فرد کو بتانا مشکل ہوتا ہے لیکن تحفظ آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کے لیے بتانا مشکل ہے تو اپنے ساتھ ہونے والے حالات کو لکھ کر کسی قابل اعتماد فرد کے حوالے کریں تاکہ وہ اسے پڑھ سکے یا اسے رازداری سے کسی ذمہ دار اور قابل اعتماد بزرگ کو پڑھنے کے لیے بھیج دیں۔