گزشتہ کچھ عشروں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے مثال ایجادات ہوئی ہیں جن کی وجہ سے گھروں، کام کرنے کی جگہوں، طب، ٹرانسپورٹ، مواصلات، دفاع اور دوسرے شعبوں میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ان ایجادات نے ملکوں کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں بہت زیادہ مدد کی ہے۔ موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال اور انٹرنیٹ تک رسائی نے نوجوانوں کے لیے رابطے کے ذریعوں کو بدل دیا ہے اور یہ موجودہ نسل کے لیے ایک خا ص سہولت ہے۔
انٹرنیٹ تک پہنچ نے ہر ایک کو با اختیار بنا دیا ہے اور اس نے نوجوانوں کے لیے معاشرتی زندگی میں حصہ لینے کے مواقع کو بڑھا دیا ہے تاکہ آپ کی آواز سنی جا سکے۔ ایک قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن نے بہت سار ے افراد کو ابھی بھی قیمتی مواقع اور معلومات حاصل کرنے سے روک رکھا ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر ایک کو انٹرنیٹ تک رسائی دینےکے لیے کام کریں اور آن لائن پر محفوظ رہنے اور ڈیجیٹل شہری بننے کے لیے آگاہی پیدا کریں۔