دنیا میں مختلف ثقافتیں، رسوم اور رواج پائے جاتے ہیں جو اسے خوبصورت بناتے ہیں۔ زیادہ تر ثقافتی رواج اور رنگ خاص علاقے اور لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا ایک تاریخی پس منظر ہوتا ہے۔ کچھ ثقافتی رسم ورواج لوگوں کی کم تعداد میں پائے جاتے ہیں اس لیے ان کےختم ہونے کا خطرہ رہتاہے ۔ جس کی مثال مقامی لوگوں کے رسم و رواج ہیں۔ کچھ ثقافتی رسم ورواج ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں اور پوری دنیا میں مشہور ہو جاتے ہیں جس میں انٹرنیٹ کا ذریعہ اہم کر دار ادا کرتاہے۔ نوجوان طبقہ موسیقی، سینما، فن، رقص، غذا، فیشن یا زبان میں نئی تبدیلیوں کو اپنانے میں سب سے آگے ہوتا ہے۔ اسی طرح نوجوان ان پرانےر سم و رواج کو بھی بڑھاوادیتے ہیں جو پچھلی نسل سے وہ ثقافتی ورثے کی صورت میں حاصل کرتے ہیں تاکہ اسےاگلی نسل تک بڑھایا جا سکے۔
ثقافت
ثقافتی ورثہ اور اس کے رنگ
تصویر کا کریڈٹ (c) UNICEF/Loulou d’Aki