ماحول
کوئی دوسری دنیا نہیں ہے
دنیا بہت سارے ماحولیاتی مسائل سے دوچار ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کا کٹاؤ، قدرتی وسائل کا غلط استعمال، قدرتی ماحول کا خاتمہ، آلودگی اور آلودہ پانی کی فراہمی شامل ہیں۔ ماحول کو لاحق ان خطرات
سے رہنما، سائنسدان اور افراد کیسے نمٹتے ہیں اور کیسے وہ مواقع پیدا کرتے ہیں جس میں ہم آج اور کل رہ سکیں۔زندگی کی بقا کی اس اہم بحث میں نوجوان قیمتی رائے دے سکتے ہیں جو پالیسی بنانے والے بعض اوقات بھول جاتے ہیں۔ عالمی سطح پر نوجوان ماحولیاتی سیاست میں کردار ادا کرنے کے حق دار ہیں جو ان میں اہم مسائل پر آگاہی پیدا کر کے شروع کی جا سکتی ہے کہ کس طرح زندگی کی بقا کے لیے حل کیسےتلاش اور ان پر عمل کیا جائے؟
تصویر کا کریڈٹ © UNICEF/UN055820/Sokhin