انسانی حقوق
انسانی حقوق بلا تفریق سب کا حق ہے
انسانی حقوق آزادی کی بنیادی ضرورت اور شر ط ہے جن کو قانونی تحفظ حاصل ہےجو ہر انسان کا حق ہے۔ یہ ہماری زندگی کےانفرادی، سیاسی،شہری، روحانی، سماجی، معاشی اور ثقافتی پہلوؤں کی جانب توجہ دلاتے ہیں۔
انسانی حقو ق کے احترام سے ہم اپنی بھرپور صلاحیت پر ترقی کرتے ہیں اور اندورنی اور قوموں کے درمیان امن کی بنیاد رکھتے ہیں۔
آپ جو کو بھی ہیں اور جہاں بھی ہیں ، ایک نوجوان کے طور پر آپ کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ آپ مقامی، قومی اور عالمی سطح پر حقوق کی حمایت کرسکتے ہیں ، اپنے بڑوں کو اس کے بارے میں آگاہی دے سکتے ہیں اور حکومتوں اور اداروں سے ان کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔
تصویر کا کریڈٹ UNICEF/Frank Dejongh